پاکستان جرائم

باجوڑ دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی چیکنگ سخت

باجوڑ دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی چیکنگ سخت

باجوڑ دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی چیکنگ سخت کردی گئی ۔ اس حوالے ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سکیورٹی چیکنگ سخت کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہائی سکیورٹی زون کے علاوہ شہر بھر کے تمام راستے کھلے ہیں ہائی سکیورٹی زون میں سرینا اور ایکسپریس چوک سے گاڑیاں داخل ہوسکتی ہیں ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں تما م معاملات معمول کے مطابق ہیں ، شہریوں سے گزارش ہے اپنے شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں ۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے شہری دوران چیکنگ پولیس کیساتھ تعاون کریں

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image