جرائم

اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات برآمد، خاتون سمیت 10 ملزمان گرفتار

اے این ایف نان سٹاپ ایکشن جاری، 52لاکھ سے زائد کی منشیات برآمد، 6ملزمان

 

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 10 مختلف کارروائیوں میں 643 کلو گرام منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق چکلالہ سکیم 3، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ میں تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیوں میں 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ این ایف کی دیگر کارروائیاں اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، کراچی، حیدرآباد میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کراچی میں کارروائی کے دوران 268 کلو 400 گرام افیون، 370 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران 66 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image