پاکستان جرائم

اینٹی کرپشن عدالت سے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج گرفتاری کا خدشہ

اینٹی کرپشن عدالت سے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج گرفتاری کا خدشہ

اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی ۔لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس کی سماعت کی جس میں سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی کو سینے میں تکلیف ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ۔وکیل کے موقف پر پراسیکیوشن نے کہا کہ پرویز الٰہی نے گذشتہ پیشی پر میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیاتھا ، جو جعلی ہے اس پر عدالت نے کہا کہ رپورٹس دکھائیں میں ابھی فیصلہ کرتاہوں بعدازاں عدالت میں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیاگیا جس کے بعد عدالت نے پرویزالٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے