کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی میں حلقہ بندیوں کے معاملے پر وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی کے کنویز کو فون کر کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ رات گئے ایم کیو ایم کے وفد نے گورنرہاؤس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی جس کے بعد ایم کیو ایم نے کے ایم سی گراؤنڈ پی آئی بیکالونی میں ہونے والا جنرل ورکرز اجلاس ملتوی کردیا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت سے علیحدگی کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جبکہ ایم کیو ایم کے وفاقی وزراء نے اپنے استعفے خالد مقبول صدیقی کے پاس جمع کرادیئے ہیں۔
ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی،وزیراعظم کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی،وزیراعظم کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی