تازہ ترین دنیا

ایران معاہدہ کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے، امریکا کی پھر دھمکی

ایران معاہدہ کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے، امریکا کی پھر دھمکی

واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے۔ترجمان وائٹ ہاس کیرولائن لیوٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو معاہدے کیلئے تفصیلی دستاویزپیش کرچکے ہیں، امریکی صدرروس یوکرین کے حوالے سے پرامید ہیں، یوکرین نے روس پر حملوں سے قبل آگاہ نہیں کیا، یوکرین کے مطابق روس پر117ڈرونز سے حملہ کیا گیا، صدر ٹرمپ کو بھی یوکرینی حملے کی اطلاع نہیں تھی۔
کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ اور چین کے درمیان اچھا تعلق ہے، دونوں ممالک میں بات چیت ہونے جا رہی ہے، امریکا میں غیرقانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جائے گا، وزیرخارجہ مارکوروبیو کے پاس ویزے منسوخ کرنے کا حق ہے۔ترجمان وائٹ ہاس کا مزید کہنا تھا کہ صدرٹرمپ غزہ میں امداد جاتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image