دنیا

اپنے فوجیوں کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کرینگے ، امریکی وزیر دفاع

اپنے فوجیوں کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کرینگے ، امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے بعد اپنے بیان میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ انہیں امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر افسوس ہے۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ صدر بائیڈن اور میں امریکی افواج پر حملے برداشت نہیں کریں گے۔لائیڈ آسٹن نے کہا کہ وہ امریکی اور امریکی افواج کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔واضح رہے کہ اتوار کو اردن میں امریکی فوج کے اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 30 سے زائد امریکی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image