وفاقی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قدر مسلسل نیچے کی جانب آرہی ہے ۔آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے انٹر بینک میں ڈالر 98 پیسے سستا ہونے کے بعد 291 روپے اسی پیسے کا ہوگیا ۔گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج ملا جلا رجحان دکھائی دے رہاہے ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 56 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 259 پر آگیا۔گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سو انڈیکس 46 ہزار 202 پوائنٹس پر تھا
Leave feedback about this