انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہونگے، شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہونگے، شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق

انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہونگے، شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق

انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہونگے، شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان مشاورت کے بعد نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کا دوسرا دور ہوا۔ اس سلسلے میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض آج وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور دونوں کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام سے متعلق مشاورت کی گئی۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگراں وزیراعظم کے تقرر سے متعلق حتمی مشاورتی عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا، جس کے مطابق انوار الحق کاکڑ کے بطور نگراں وزیراعظم نام پر اتفاق کیا گیا۔بعد ازاں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے ایڈوائس صدر پاکستان کو ارسال کردی۔ وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو مشاورتی عمل میں تعاون اور 16 ماہ کے دوران بطور بہترین قائد حزب اختلاف کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر آج فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے 8 دن کا وقت ہے۔ اس سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملاقات کروں گا۔

Exit mobile version