خاص خبریں

امید ہے نئی فوجی قیادت اعتماد کی کمی کے خاتمے کی کوشش کریگی،عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نئی عسکری قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوام اور ریاست کے درمیان گزشتہ8ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمے کی کوشش کرے گی۔عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے منصب سنبھالنے پر جنرل ساحر شمشاد اور جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ امید ہے کہ نئی عسکری قیادت قوم وریاست کے مابین گزشتہ 8ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمے کی سبیل کرے گی۔چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ریاست کی قوت عوام ہی سے کشید کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے