امریکا کا پاکستان اور بھارت کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا اعلان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکا کا پاکستان اور بھارت کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا اعلان

امریکا کا پاکستان اور بھارت کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا اعلان

امریکا کا پاکستان اور بھارت کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا اعلان

واشنگٹن:امریکا نے پاکستان اور بھارت کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں نہیں پڑے گا، امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، کشیدگی میں کمی کا صرف کہہ سکتے ہیں۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ جنگ ختم کردیں، جنگ کو کنٹرول کرنا امریکا کا کام نہیں، امریکا پاکستان، بھارت کو کشیدگی کم کرنے کی ترغیب دے رہا ہے، ایٹمی قوتوں کا ٹکرا ہمیشہ تشویشناک ہوتا ہے۔
ترجمان امریکی خارجہ ٹیمی بروس نے پاک بھارت کشیدگی پر بیان میں کہا تھا کہ دونوں ممالک سے مطالبہ ہے سفارت کاری کے ذریعے معقول حل تک پہنچیں، پاکستان اور بھارت پر زور دیتے ہیں کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں۔ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے حکام سے رابطہ کیا ہے، مارکو روبیو نے زور دیا کہ تنازع مزید نہ پھیلے، امریکا پاکستان اور بھارت کے رہنماں سے 2 ہفتوں سے رابطے میں ہے۔

 

Exit mobile version