دنیا

امریکا ، نیو جرسی کی مسجد میں دوران نماز امام پر چاقو سے حملہ

امریکا ، نیو جرسی کی مسجد میں دوران نماز امام پر چاقو سے حملہ

امریکا کی ریاست نیو جرسی کی پیسائیک کاﺅنٹی میں واقعہ مسجد جامع عمر بن الخطاب میں فجر کی نماز کے دوران امام پر چاقو سے حملہ کیاگیا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق چاقو حملے میں مذکورہ 65 سالہ امام مسجد سید النقیب زخمی ہوگئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔امریکی میڈیا نے بتایا کہ چاقو سے حملے کے وقت مسجد میں 200 کے قریب نمازی موجود تھے ۔ نمازیوں نے حملہ آور کو قابو میں کیا اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کردیا۔امریکی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ امام مسجد پرحملہ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے جس کی شناخت 32 سالہ سیرف زوربا کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کی جانب سے ملزم کی اس قاتلانہ حملے کی وجوہات سامنے نہیں لائی گئی ہیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image