پاکستان

الیکشن کمیشن کے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو چلنے نہیں دیں گے،پرویز الٰہی

parvaiz ilahi

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا بنائے گئے نگران وزیر اعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف روز مقدمات بنا رہا ہے ایسے میں اس کی جانبداری پر سوالات ا ٹھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر چیف الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا تقرر کیا تو اس کو چلنے نہیں دیں گے اور اس اقدام کے خلاف عدالت جائیں گے۔ہم الیکشن کمیشن کی سوچ اورنیت سے بہت اچھی طرح واقف ہیں۔دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے لئے حکومت اور اپوزیشن اراکین پرمبنی6رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس کا اجلاس بیس جنوری2023کو دوپہر تین بجے پنجاب اسمبلی میں طلب کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image