الیکشن مہم کا آخری روز،ابھی تک نہیں پتہ الیکشن ہورہے ہیں یا نہیں،اسد عمر پاکستان Roze News
پاکستان

الیکشن مہم کا آخری روز،ابھی تک نہیں پتہ الیکشن ہورہے ہیں یا نہیں،اسد عمر

الیکشن مہم کا آخری روز،ابھی تک نہیں پتہ الیکشن ہورہے ہیں یا نہیں،اسد عمر

الیکشن مہم کا آخری روز،ابھی تک نہیں پتہ الیکشن ہورہے ہیں یا نہیں،اسد عمر

رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کی الیکشن مہم کا آخری روز ہے،ابھی تک یہ نہیں پتا کہ الیکشن ہورہے ہیں یا نہیں،کراچی میں اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عجیب تماشا لگا ہوا ہے جس کی بنیاد یہ ہے کہ عوام کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ چاہے کچھ بھی کرنا پڑے الیکشن سے بھاگا جائے۔انہوں نے تین بجے کہتے ہیں کہ سکیورٹی کے حالات ٹھیک ہیں،سات بجے حالات خراب ہوجاتے ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ووٹرز ٹرن آؤٹ کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،ہم آخری وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقل کا فیصلہ ہونے جارہا ہے۔پاکستان کے فیصلے عوام کی رائے کے مطابق ہونے چاہئیں۔

Exit mobile version