خاص خبریں دنیا

القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری ڈرون حملے میں ہلاک، امریکی صدر نے تصدیق کر دی

القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق امریکی صدر جو بائیڈن نے کر دی۔ جو بائیڈن نے کہا کہ القاعدہ کا مکمل خاتمہ کر دیا، افغانستان میں کیے گئے ڈرون حملے میں کسی شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی، جو لوگ ہمارے لیے خطرہ ہیں ان کا تعاقب کریں گے، ہر قیمت پر امریکا کا دفاع کریں گے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ القاعدہ کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے، القاعدہ سربراہ کو مارنے کے لیے افغانستان میں کئے گئے حملے میں کسی عام شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی، جو لوگ ہمارے لیےخطرہ ہیں ان کا ہر جگہ تعاقب کریں گے۔

جو بائیڈن نے بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے رواں سال اپریل میں نائن الیون حملے کی منصوبہ بندی میں شامل ایمن الظواہری کا پتہ چلا لیا تھا، چنانچہ ہر قیمت پر امریکا کا دفاع کرنے کے لیے حملہ ناگزیر تھا، ذہن نشین رہے کہ ہم اپنے دشمنوں کا ہر جگہ تعاقب کریں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا ایمن الظواہری نے حالیہ ہفتوں میں امریکا اور اتحادیوں پرحملے کے لیے ویڈیوز جاری کی تھیں، الظواہری کی ہلاکت سے امریکیوں کو انصاف ملا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے