تازہ ترین

اعظم خان نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر،گورنر نے دستخط کردیئے

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے

پشاور:گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان کو صوبے کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کردیا۔محمد اعظم خان کی بطور نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا تعیناتی کا ا علامیہ جاری کردیا گیا ہے۔قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا نے آج صبح ہی اعظم خان کی بطور نگران وزیر اعلیٰ تعیناتی کے اعلامیہ پر دستخط کیے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کی حلف برداری کی تقریب آج منعقد ہوگی جس میں وہ گورنر حاجی غلام علی حلف لیں گے۔واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری،وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے اتفاق رائے سے کی تھی۔اعظم خان سینئر بیوروکریٹ اور صوبے کے سابق چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں،ان کا تعلق چارسدہ سے ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image