پاکستان

اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہوگئی ہے،گورنر پنجاب

بلیغ الرحمن کا صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار

لاہور:گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی۔گورنر بلیغ الرحمن نے سماجی رابطے کی سائٹ پر پرویز الٰہی کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کی تصویر شیئر کی جس پر12جنوری2023کی تاریخ ہے،اس سمری میں چوہدری پرویز الٰہی نے لکھا کہ وہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ سمری کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرونگا وہ بھاری دل سے کرونگا۔پنجاب اسمبلی عوامی نمائندوں کا ہاؤس ہے اور اس ہاؤس کی تحلیل کوئی آسان فیصلہ نہیں ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے مزید وزیراعلیٰ کی سفارش پر عمل نہ کرنا میرے لئے ناخوشگوار ہوگا۔دوسری جانب گورنر پنجاب کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے ر ہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ گورنر صاحب برائے مہربانی آئین پر عمل کرتے ہوئے جتنی جلد ممکن ہوسکے اسمبلی تحلیل کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image