کھیل

اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن تحلیل، تمام عہدیدار فارغ

اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن تحلیل، تمام عہدیدار فارغ

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے صدر اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن شکیل شیخ سمیت ریجنل اور زونل کرکٹ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران کو فارغ کردیا۔پی سی بی نے اسلام آباد کی تمام زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے جبکہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کا انتخاب بھی کالعدم قرار دے دیا۔
پی سی بی نے تمام منتخب عہدیداروں کو فوری دفاتر سے دستبردار ہونے کا حکم دیا ہے، مارچ 2023 کو ہونے والے انتخابات کو غیر مو¿ثر قرار دے دیا گیا، فیصلہ 27 مئی کے انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈی کیٹر کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔پی سی بی نے زونل و ریجنل ایسوسی ایشنز اسلام آباد کے تمام امور فوری بند کرنے کی ہدایت کی ہے، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پی سی بی نے یہ قدم مبینہ بے ضابطگیوں اور شکایات کی بنیاد پر اٹھایا ہے، اس فیصلے کے تحت اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
بورڈ اب از سر نو شفاف انتخابات کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دے گا، بورڈ کو متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں جن میں انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں اور اقربا پروری کے الزامات شامل تھے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image