ادارتی پسند

اسلام آباد: سینٹورس مال میں آتشزدگی پر تکنیکی  کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سینٹورس مال میں آتشزدگی پر تکنیکی  کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تکنیکی کمیٹی سینٹورس کی تعمیر میں سی ڈی اے قوانین کی جانچ پڑتال کرے گی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کا کہنا ہے کہ تکنیکی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا، سینٹورس مال میں آتشزدگی پر تحقیقات کے لیے کمیٹی کام کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ کبھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق کی گئی، آگ لگنے کے وقت الارم سسٹم اور آگ بجھانے والے نظام نے کام کیا یا نہیں؟ اسٹاف ایسے حالات سے واقف تھا یا نہیں، کوتاہی حکومت کی ہے یا مال انتظامیہ کی؟

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز نے کہا کہ اس ضمن میں ہنگامی حالت میں لوگوں کے نکلنے اور ریسکیو کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا، مال میں دکانداروں کے سامان لے جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

عرفان نواز نے واضح کیا کہ انتظامیہ پر سیاسی انتقام لینے کا الزام غلط ہے، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ ملنے پر ہی تینوں ٹاوروں کو کھولا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image