دنیا

اسرائیل کیخلاف بیانات،الہان عمر امور خارجہ کمیٹی کی رکنیت سے فارغ

اسرائیل کیخلاف بیانات،الہان عمر امور خارجہ کمیٹی کی رکنیت سے فارغ

امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے خلاف بیانات دینے پر الہان عمر کو امور خارجہ کمیٹی کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا۔ریپبلکن پارٹی کی اکثریت نے ایک بل کے ذریعے ا لہان عمر کو کمیٹی سے ا لگ کیا۔امریکی ایوان نمائندگان میں 211کے مقابلے میں 218ووٹوں سے پارلیمانی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹایا گیا۔پارلیمانی کمیٹی سے ہٹائے جانے سے قبل بات کرتے ہوئے الہان عمر کا کہنا تھا کہ میری قیادت اور میری آٰواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔اگر میں اس پارلیمانی کمیٹی میں نہیں رہی پھر بھی میری آواز سے سب سے اونچی اور سب سے مضبوط آواز ہوگی۔ریپبلکن ارکان نے ا لہان عمر کے2019میں دیئے گئے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے بیانات کی وجہ سے اہم پارلیمانی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image