غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ، مزید 433 فلسطینیوں کو شہید کردیا شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار ہوگئی ہے جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 13 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں ۔اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں دو گھروں میں بمباری کی ، ایک گھر پرحملے میں 27 اور دوسرے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد شہید اور 15 زخمی ہوگئے ۔وحشی فوج نے بارہ افراد کو غزہ بندرگاہ کے قریب نشانہ بنایا ، نوصائرت کے علاقے میں مسجد پربمباری سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افرا د شہید اور زخمی ہوئے اس کے علاوہ دیر البلاح میں گھر پر بمباری سے دس افراد شہید اور بائیس زخمی ہوئے ، جبکہ اٹھارہ افراد ملبے تلے دبے ہیں ۔
Leave a Comment
