تازہ ترین

اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سابق سپیکر اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔23 جون 2023 کو عدالت نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حکم کو غیر آئینی قرار دیا۔اسد قیصر کے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اسد قیصر سابق سپیکر قومی اسمبلی ہیں، وہ عمرہ کرنے جا رہے تھے کہ روکا گیا۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے پوچھا کہ آپ کا نام ای سی ایل میں کب ڈالا گیا؟وکیل نے کہا کہ ان کا نام 23 جون کو ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔جسٹس شکیل احمد نے پوچھا کہ اب وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وہ رکن قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان ہیں۔عدالت نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image