تازہ ترین

اسحا ق ڈار کی بشکیک واقعہ میں کسی بھی پاکستانی طالبعلم کے جاں بحق ہونے کی تردید

اسحا ق ڈار کی بشکیک واقعہ میں کسی بھی پاکستانی طالبعلم کے جاں بحق ہونے کی تردید

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس بات کی تردید کی کہ واقعے میں کوئی پاکستانی طالب علم ہلاک ہوا ہے۔ لاہور میں وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ اور وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا۔ کہ بشکیک میں پیش آنے والا واقعہ ہمارے لیے انتہائی افسوسناک ہے، وزیراعظم شہباز شریف بشکیک کے معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں، میری بشکیک کے وزیر خارجہ سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بشکیک واقعے کے بعد ہم نے وزارت خارجہ میں ایمرجنسی یونٹ کو فعال کیا، نہ صرف پاکستانی طلبہ بلکہ دیگر ممالک کے طلبہ کو بھی نشانہ بنایا گیا، طلبہ کو واپس لانے کے لیے فضائیہ کی ایک پرواز بشکیک جائے گی۔ مزید 540 پاکستانی طلبا تین کمرشل پروازوں کے ذریعے آج واپس آئیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image