موسم

آنیوالے دنوں میں کن شہروں میں بارش متوقع ہے ؟

آنیوالے دنوں میں کن شہروں میں بارش متوقع ہے ؟

محکمہ موسمیات نے آنیوالے دنوں میں ملک میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کردی ۔آئندہ دنوں میں سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بوندا باندی متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ مری ، گلیات میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے اس کے علاوہ کشیر میں بھی تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ پشاور ، ایبٹ آباد مانسہرہ بالاکوٹ ،ملاکنڈ ،مردان ، سوات اور گردونواح میں بارش متوقع ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image