پاکستان

آزادی مارچ میں توڑ پھوڑ کا کیس:شیخ رشید،اسد عمر ودیگر عدالت میں پیش

آزادی مارچ میں توڑ پھوڑ کا کیس:شیخ رشید،اسد عمر ودیگر عدالت میں پیش

پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں توڑ پھوڑ اور دفعہ144کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت پر اسد عمر،فیصل جاوید،علی نواز اعوان اور شیخ رشید عدالت میں پیش ہوگئے۔ملزمان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔شہریار آفریدی کے ملک سے باہر اور قاسم سوری کے کوئٹہ میں ہونے کے باعث ان دونوں کی جانب سے بھی استثنیٰ کی درخواست عدالت میں دا ئر کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے