آج پاکستان کا اہم سیاسی دن ہے، شیخ رشید پاکستان Roze News
پاکستان

آج پاکستان کا اہم سیاسی دن ہے، شیخ رشید

کل دو اہم شخصیات ملی ہیں، آج کچھ ایجنسیوں کے لوگ ملے ہیں، شیخ رشید

کل دو اہم شخصیات ملی ہیں، آج کچھ ایجنسیوں کے لوگ ملے ہیں، شیخ رشید

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا اہم سیاسی دن ہے، سیاسی عدم استحکام سے آج چھٹکارا مل سکتا ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ہی حل ہے، چیف جسٹس نے بھی یہی کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل جو صحافیوں پر حملہ ہوا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں، ہر حکومت صحافیوں سے بنا کر رکھتی ہے، کل جس طرح صحافیوں پر شدید کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پرانی شرائط لاگو کر دی ہیں، پیٹرول اگلے مہینے ملے گا ہی نہیں۔

 

Exit mobile version