پاکستان

آئی ایم ایف مشن اسلام آباد پہنچ گیا ، کل سے مذاکرات شروع ہوں گے

آئی ایم ایف مشن اسلام آباد پہنچ گیا ، کل سے مذاکرات شروع ہوں گے

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا مشن نئے قرضہ پروگرام پر بات چیت کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ مشن کل پاکستانی حکام سے بات چیت شروع کرے گا۔پاکتان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف قرضوں کے لیے اگلے پروگرام سے متعلق معاملات طے کرنے کے لیے نیتھن پورٹر کی قیادت میں مذاکرات کرے گا۔فریقین لچکدار اقتصادی ترقی کی بنیاد کے حوالے سے بات چیت پر زیادہ توجہ مرکوز کریں گے۔ پاکستانی حکام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ جو مذاکرات کریں گے اس کے نتیجے میں معیشت اور گورننس دونوں کے حوالے سے بہتر نتائج کی توقع ہے۔نئے قرضے حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران کئی شرائط ماننا پڑی ہیں۔ آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے مختلف تجاویز دی ہیں جس کے تحت تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں زیادہ کامیابی نہیں ملی ہے۔ حکومت معیشت کو دستاویزی شکل دینے کی تیاری کر رہی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image