معیشت و تجارت

آئی ایم ایف سندھ حکومت کی معاشی کارکردگی کا معترف

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، سٹاف لیول معاہدہ طے

اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے نے صوبہ سندھ کی معاشی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ صوبائی سیکرٹری خزانہ فیاض جتوئی کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف نے صوبہ سندھ کی گزشتہ 8 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
سیکرٹری خزانہ نے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ میں بتایا کہ سندھ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 264 ارب روپے کا سرپلس دیا، آئی ایم ایف کو سندھ ریونیو بورڈ کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا، سندھ میں زرعی انکم ٹیکس کی پیچیدگیوں سے آئی ایم ایف کوآگاہ کیا گیا،آئی ایم ایف نے سندھ میں سنگل سیلز ٹیکس گوشوارے کو سراہا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ زرعی انکم ٹیکس کا ریٹ جولائی تا دسمبر 2024 اور جنوری تا جون 2025 مختلف ہوگا۔
آئی ایم ایف نے سندھ کو تعلیم اور صحت عامہ پر فنڈز بڑھانے کا مشورہ دے دیا، آئی ایم ایف نے سندھ میں پینے کے پانی کی کوالٹی کے لیے فنڈز بڑھانے اور پسماندہ اضلاع میں معیار زندگی بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image