اسلام آباد: ائیر لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونیوالی ٹیسٹ سیریز میں ردوبدل کردیاگیا۔ اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ نے کہا ہے کہ آئر لینڈ کرکٹ ٹیم اپریل میں سری لنکا میں دوٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیسٹ میچز گال میں کھیلے جائینگے۔ائیر لینڈ کرکٹ ٹیم نو اپریل کو سری لنکا پہنچے گی پہلا ٹیسٹ سولہ اپریل اور دوسرا ٹیسٹ چوبیس اپریل سے شروع ہوگا۔ اس سے قبل دورے میں ایک ٹیسٹ اور دو ونڈے میچز شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے بورڈز نے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے پر ضا مندی ظاہر کی۔
Leave feedback about this