پاکستان

عثمان ڈار کی والدہ نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف پر الزامات عائد کردیئے

ؑعثمان ڈار کی والدہ نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف پر الزامات عائد کردیئے

سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ڈار کی والدہ نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے غنڈوں نے ایک بارپھر میرے گھر پر حملہ کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کی جانب سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد ان کے مخالفین بوکھلا اٹھے اور خواجہ آصف کی جانب کی طرف سے بھیجے گئے بیس افراد میرے گھر آکر بیٹھ گئے جنہوں نے مجھے زدوکوب کیا اور اخواجہ آصف کیخلاف کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے کیلئے ڈراتے دھمکتے رہے لیکن میں انشااللہ ہر حال میں الیکشن لڑونگی اگر مجھے کسی جھوٹے مقدمات میں گرفتا رکیاگیا ہے تو جیل سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کراونگی ، دوسری جانب خواجہ آصف نے عثمان ڈار کی والدہ کی جانب سے لگے جانیوالے الزامات کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس قسم کی گھٹیاسیاست نہیں کرتے اپنے مخالفین کے گھروں پر حملے کراتے پھرے وہ تو خود سابقہ دورمیں جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کا سامنا کرتے رہے ہیں میری اہلیہ اور میرے بیٹے جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ان پر بھی بے بنیاد مقدمات دائر کردیئے گئے مگرہم نے بہادر ی کیساتھ ان کا مقابلہ کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image