10 ہزار کلوگرام سینیٹائزر کا عطیہ لیکن یہ کہاں استعمال ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈیسکون اوسیکیم لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران قریشی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت بھرپور کاوشیں کر رہی ہے، کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں نجی شعبے کو بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، یہ جنگ عوام کی مدد سے ہر صورت جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا،پنجاب حکومت نے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

سی ای او ڈیسکون عمران قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو 10 ہزار کلوگرام Sanidol سینی ٹائزر فراہم کرکے اپنی سماجی ذمہ داری نبھا رہے ہیں، کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہتے ہیں اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، کورونا کے سدباب اور بچاؤ کی کاوشوں میں حکومت کے ساتھ ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشداور لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔