گندی سیاست بیماری سے زیادہ افراتفری پھیلا رہی ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سیاسی مخالفین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس فلو کی ایک قسم ہے لیکن بدقسمتی سے گندی سیاست بیماری سے زیادہ افراتفری پھیلا رہی ہے۔

گورنر سندھ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ فلو سے متاثرہ افراد کے اعدادوشمار پر میڈیا بحث سے صورتحال تشویشناک ہوگی۔ قبرستانوں اور ہسپتالوں کے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ کی نسبت رواں سال فروری، مارچ اور اپریل میں طبعی وجوہات سے اموات کی تعداد نسبتاً کم رہی ہے۔Imran Ismail✔@ImranIsmailPTI · 

The above data has been collected from Karachi hospitals and graveyards. This clearly shows that there is absolutely no increase in the overall deaths in the reference population; rather, there is a slight decrease in the figures.

View image on Twitter

Imran Ismail@ImranIsmailPTI

Coronavirus is a flu, and if we start media discussion on the data of all flu patients, it will appear to be very alarming. Same holds true for any other common ailment.
Unfortunately, the dirty politics are causing more mayhem than the disease247Twitter Ads info and privacy304 people are talking about this

عمران اسماعیل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 2019ء میں مختلف وجوہات سے مجموعی طور پر 7243 اموات ہوئیں جبکہ رواں سال اب تک چھ ہزار سات سو چالیس افراد کا انتقال ہوا۔ ان میں سے ایک سو اکہتر کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔