کووڈ-19: انٹرنیٹ پر ‘فوڈ ڈلیوری سروس’ کو سرچ کرنے میں 300 فیصد اضافہ

کورونا وائرس کے پیشِ نظر دنیا بھر کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی موجود ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگوں کی جانب سے انٹرنیٹ استعمال کرنے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ آن لائن گیمز، آن لائن شاپنگ اور آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ سائٹس کے استعمال میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال امریکیوں کی جانب سے کھانے پینے کی ترکیب اور اس سے متعلق ویڈیوز دیکھنے میں 31 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گوگل کے ڈیٹا کےمطابق اسی طرح دنیا بھر میں ‘آن لائن فارمیسی’ کو سرچ کرنے میں 100 فیصد ہوا ہے جب کہ صارفین کی جانب سے ذہنی دباؤ اور تناؤ سے متعلق ویڈیو بھی پہلے سے زیادہ دیکھی جا رہی ہیں۔

ڈیٹا کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال اگر ذہنی دباؤ اور اسٹریس سے متعلق ویڈیوز کو دیکھنے کی بات کی جائے تو امسال امریکا میں ان ویڈیوز کو 51 فیصد زیادہ دیکھا گیا ہے۔