کورونا کے خلاف جنگ پوری طاقت سے لڑیں گے ،پنجاب میں پاک فوج طلب کرلی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب میں پاک فوج طلب کرلی ہے ،آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی مدد طلب کی گئی ہے،ہم نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں ،کورونا کے خلاف جنگ پوری طاقت سے لڑیں گے ،پنجاب میں ایک لاکھ مشتبہ مریضوں کو سنبھال سکتے ہیں ،

انہوں نے کہاکہ فوج نے ہمیشہ سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کی ہے ،عوام بھی حکومت سے تعاون کریں ،عوام سے اپیل ہے احتیاطی تدابیر اپنائیں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پنجاب میں پاک فوج طلب کرلی ہے، آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی مدد طلب کی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ فوج نے ہمیشہ سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کی ہے،پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کرے گی

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عوام بھی حکومت سے تعاون کریں ،پنجاب میں غذائی قلت نہیں ہے ،میر ی پوری ٹیم دستیاب ہے ،کورونا سے بھرپور طریقے سے نمٹیں گے ،انہوں نے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ پوری طاقت سے لڑیں گے ،لاہور ایکسپوسنٹر میں ہزار بستروں کا فیلڈ ہسپتال قائم کیا جارہا ہے ،عوام سے اپیل ہے احتیاطی تدابیر اپنائیں ۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ایک لاکھ مشتبہ مریضوں کو سنبھال سکتے ہیں ،پنجاب میں کورونا آرڈیننس لا رہے ہیں ،سب کو ملکر کورونا سے نمٹنا ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب کے 36 اضلاع میں وزراءکی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں ،این ڈی ایم اے ہمارے ساتھ رابطے میں ہے،ہم نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں ،ایک ارب روپے بلوچستان حکومت کو عطیہ دیں گے ۔