کورونا خدشات، آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کی تجویز

کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی لگانے کی تجویز دے دی۔

ویڈیو کانفرنس اجلاس میں تھوک کو کورونا پھیلاؤ کا خطرہ قرار دیتے ہوئے گیند چمکانے کے لیے اس کے استعمال پر پابندی لگانے کی سفارش کر دی گئی۔

حکام نے واضح کیا کہ پسینے سے گیند چمکانا خطرناک نہیں، اس لیے اسے جاری رکھا جائے۔ وبائی وائرس سے بچنے کے لیے نیوٹرل امپائرز کے بجائے مقامی امپائرز کی تقرری کا مشورہ دیا گیا، ساتھ ہی ٹیسٹ اور ون ڈے اننگز میں امپائر ریفرل موقع بڑھانے کی بھی تجویز دی گئی، کرکٹ کمیٹی تجاویز کی منظوری جون میں چیف ایگزیکٹیو اجلاس میں ملے گی۔