کشمیر کاز کیلئے ہر ممکن سپورٹ جاری رکھیں گے، آرمی چیف

قمر جاوید باجوہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے صدر کی ملاقات ہوئی ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کی ملاقات ہوئی، جس میں اہم امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، جس پر آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گی اور کشمیر کاز کے لئے ہر ممکن سپورٹ جاری رہے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ اور آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کی ملاقات میں ایل او سی کی صورتحال  پر بھی بات چیت کی گئی۔

Read Previous

حلقہ احباب (مکمل کتاب)۔

Read Next

نیوز بلیٹن آف 03 PM

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *