ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ میں اقرا عزیز اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گی

کراچی:  ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ میں بہت جلد اقرا عزیز اداکاری کرتی دیکھائی دے گی

اقرا عزیز کو بہت جلد ان کے مداح نئے ڈرامہ سیریل جھوٹی میں دیکھ سکیں گے، نیا ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ نے نشر ہونے سے قبل ہی مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، ڈرامے میں اقرا عزیز، یاسر حسین، اسماء عباس، احمد علی بٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ کے ہدایت کار رمیش رضوی ہیں جبکہ اسے عبداللہ سیجا نے پروڈیوس کیا ہے، ڈرامے کے مصنف علی معین ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اقرا عزیز اور ان کے شوہر یاسر حسین پہلی بار کسی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Read Previous

ماہرہ خان اور مہوش حیات پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کا حصہ بنیں جارہی ہیں

Read Next

نیوز ھیڈلایئنز آف 09 PM

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے