پاکستان بنگلہ دیش سیریز ،سیکیورٹی پلان تیار

لاہور:پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز سیکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کا سیکیورٹی کا بڑا پلان تیار ،میچز کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی۔
خبر کےمطابق سامنے آیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش سیریزکے دوران ڈی آئی جی آپریشنزرائے بابر سعید کےمطابق 17ایس پیز،48 ڈی ایس پیز، 134 انسپکٹرز اور 592 دیگر اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، اس کے وعلاہ ڈی ائی جی اپریشنز کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس میچز کے سکیورٹی انتظامات کے لیے پوری طرح تیار ہے اور سخت سے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہے۔ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے لاہور پولیس بھرپور کردار ادا کرے گی اور اپنی جان لگا دے گی،ٹیموں اور شائقین کو بھرپورسکیورٹی فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اُن کاکہنا تھا کہ سکیورٹی کے سارے انتظامات کے حوالہ سے تمام متعلقہ اداروں سے مکمل ہم رابطہ میں ہیں۔ ٹیموں کی قیام گاہ، روٹ اورسٹیڈیم کے گردو نواح میں سرچ اینڈسویپ آپریشنز جاری ہیں۔ کرکٹ میچز کا پر امن انعقاد یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افراد سے ضمانتی مچلکے بھی لئے جا رہے ہیں۔
مزید خبر کے مطابق رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ اور پیرو ٹیمیں سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں گی مسلسل پٹرولنگ کریں گی، بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے اور سیکیورٹی کو بہت مضبوط بنائے گے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹیموں اور سٹیڈیم کے اطراف کی موثرمانیٹرنگ کی جائیگی۔

Read Previous

سچی بات ایس کے نیازی کے ساتھ 20جنوری 2020

Read Next

نیوز بلیٹن آف 09 PM

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *