پانچ سالہ مصری بچی، نیاریکارڈ قائم کرڈالا

اسلام آباد:روس میں ہونے والے مقابلے بڑے مقبول ہوتے ہیں ،حسن کے مقابلے میں 5سالہ بچی نے مصر میں نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا۔

خبر کے مطابق سامنے آیا ہے کہ مصر اور روس میں ان دنوں ایک پانچ سالہ مصری نڑاد تیا حمدی حسن نامی بچی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی اور سب کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہیں۔ ماسکو اور دوسرے بڑے شہروں میں ہرطرف تیا حمدی حسن کی تصاویر کی بھرمار ہے اور ننھی ہیروئن کے روپ میں پیش کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیشن ماڈلنگ کمپنیوں کی جانب سے بھی اس قسم کے تشہیری پوسٹر جاری کیے جاتے ہے اس کی وجہ شہرت روس میں بچوں کے مقابلہ حسن میں حصہ لینا اور ملکہ حسن کا خطاب حاصل کرنا ہے۔ اس کے علاوہ5سالہ بچی کے والد مصری ہیں مگر انہوں نے شادی کی تھی وہ ایک روسی لڑکی تھی اُس کے بعد اُن کے ہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام تیا حمدی حسن رکھا گیا۔
خبر کے مطابق تیا حمدی کے والد حسن نے کہا کہ ہمارے پاس مصر اور روس دونوں کی شہریت ہے۔ بیٹی کی عمر جب ڈیڑھ برس تب ہی اس میں غیر معمولی صلاحیتیں ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں اور وہ مصری عربی زبان کے ساتھ ساتھ روسی زبان بھی بولنے لگی۔
مزید تفصیلات کے مطابق تیا حمدی حسن واحد عرب لڑکی ہیںجس نے روس میں ہونے والے مقابلے بچیوں کی ملکہ حسن کا خطاب اپنے نامکر لیا ہیں۔ تیا حمدی کے والدین کا کہنا تھا کہ عن قریب وہ بچیوں کے عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لیں گی۔

Read Previous

نیوز ھیڈلایئنز آف 08 PM

Read Next

حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے ناموں پر اتفاق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *