ٹی ٹوئنٹی کیلئے بنگلہ دیش ٹیم کے محمود اللہ کپتان مقرر، دورہ پاکستان

اسلام آباد:بنگلہ دیش ٹیم نے پاکستان ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ہیں ،جسمیں ٹیم کے کپتان محموداللہ مقرر کر دیئے گیں ہیں۔
خبر کے مطابق سامنے آیا ہے کہ پاکستان ٹیم کے بعد بنگلہ دیش ٹیم نے بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جسمیں بنگلہ دیش کے آل رﺅنڈر محمود اللہ کو کپتان مقرر کردیا گیا ہے، اس کےعلاوہ ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم کھیلنےوالے کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار،نعیم شیخ، نجم الحسن شانتو، لٹن کمرداس،ایم ڈی متھن،عفیف حسین دھرو،مہدی حسن ٹیم شامل ہیں۔امین الاسلام، مصطفیٰ الرحمان، شفیع الاسلام ، الامین حسین، روب اور حسن محمود بھی سکواڈ کا حصہ ہیں،جبکہ پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوینٹی کے بابر اعظم کپتان مقر ر ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش ٹیم کا پاکستان میں 3 ٹی 20، ایک ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا شیڈول ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو لاہور میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم وطن واپس چلی جائے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچز فروری میں ہونگے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Read Previous

حکومتی وفد کی جہانگیر ترین کی قیادت میں ایم کیو ایم سے ملاقات

Read Next

چھوٹے پریس کلب کو حکو مت کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے، فردوس عاشق اعوان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *