وزیراعظم چاہتے ہے کہ پاکستان ایسا بنے  جہاں روز گار کے مواقع ہوں، فروس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قرآن پر جھوٹی گواہی دینے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اورسیز پاکستانی نئے پاکستان  کے لیے پر عزم ہیں ، وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے کہ دینا کو پاکستان کا روشن چہرہ دیکھانا ہے، وزیراعظم چاہتے ہے کہ پاکستان ایسا بنے  جہاں روز گار کے مواقع فراہم ہوں ، پاکستان میں 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری صنعتوں میں کی جائے گی ، ہاؤسنگ پروگرام میں 10 سال کے میں 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی،  صنعتوں کا پیہ چلتا ہے جب غریبوں کا گھر کا چولہا چلتا ہے، ایسے منصوبے سے پاکستان بدلے گا، سیاسی مداری دھک ڈگی بجا رہے ہیں، پاکستان میں بے روز گاری ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دینا بھر سے سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں، معیشت مستحکم ہو تو بے روزکاری میں کمی آتی ہے، ہنر مند پروگرام جیسے منصوبے پاکستان کی تقد دیر بدل کردیںگے، یہ ہے نیا پاکستان جس کا وعدہ  وزیراعظم نے کیا تھا، ملزم کی خواہش کے وجہ سے اس کا ٹرائل اس کی مرضی سے نہیں ہو سکتا، قرآن پر جھوٹی گواہی دینے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، رانا ثناءاللہ اپنی لیڈر شپ کو کٹہرے میں کھڑا کریں ۔