وادی نیلم میں امدادی کام روک دیا گیا   

 وادی نیلم میں گزشتہ ہفتے شدید برفباری کی وجہ سے برفانی تودے گرے تھے جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوا تھا ۔وہاں پر امدادی کاروائیاں جاری تھیں لیکن وہاں پر برفباری دوبارہ شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے امدادی کاروائیاں کرنا ممکن نہیں ہیں ۔اس لئے امدادی کاروائیاں روک دی گئی ہیں ۔
وادی نیلم میں شدید برفباری کی وجہ سے برفانی تودے گر گئے تھے جس میں کئی مکان اور دوکانیں تباہ ہو گئی تھیں اور کئی لوگ برف میں دب گئے تھے ۔وادی نیلم میں مزید برفباری شروع ہو گئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ کشمیر میں مزید برفباری ہو گی ۔ابھی بھی وادی نیلم میں برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے امدادی کاروائیاں روک دی گئی ہیں ۔موسم کی خرابی کی وجہ سے ہیلی سروس بھی روک دی گئی ہے ۔برفباری کی وجہ سے وہاں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔برف کی وجہ سے راستیں بند ہیں اور دوائیاں اور غذائی اشیاءلانے میں بھی عوام کو کافی مشکلات ہیں ۔

Read Previous

چیف الیکشن کمیشن کا نام تجویز کر لیاگیا

Read Next

12 PM بلیٹنز 21 JAN 2020

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *