میں اپنےمداحوں سے معافی مانگتا ہوں کہ میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکا، گلوکارعاصم اظہر

پاکستان سپر لیگ  کے پانچویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’تیار ہیں‘ کامیاب نہ ہونےکے بعد مایوس مداحوں سے گلوکار عاصم اظہر نے معافی مانگ لی ہے

عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ کرکٹ کے جنونی مداح ہونے کی حیثیت سے میں یہ اچھی طرح سمجھ سکتا ہوں کہ میرے پاکستانیوں کے لیے کرکٹ اور پی ایس ایل کی کیا اہمیت ہے، وہ لوگ جنہیں یہ گانا پسند آیا میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ایک مرتبہ پھر میں ان سے معافی مانگتا ہوں جو مایوس ہوئے۔

گلوکار نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھا ہےکہ میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتا ہوں کہ میں ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا، مجھے معلوم ہے کہ آپ تمام لوگ پورا سال اس وقت کا انتظار کرتے ہیں لیکن ہر کوئی اپنا بہترین دینے کی کوشش کرتا ہے.

یاد رہے کہ چند روز قبل پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانہ ’تیار ہیں‘ ریلیز کیا گیا تھا جس پر مداحوں کی جانب سے مایوسی اور تنقیدی ردِعمل سامنے آیا تھا۔

Read Previous

نیوز ھیڈلایئنز آف 06 PM

Read Next

روز نگر 03 فروری 2020

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے