ملک میں بیڈمنٹن کی ترقی کے لئے سپانسر کو آگے آنا ہوگا، واجد علی چودھری

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں کھیل کی ترقی کیلئے سپانسر کو آگے آنا ہوگا اور اس کے بغیر کھیل کی ترقی ناممکن ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور جس سے کھیلوں کے میدان ویران ہو چکے ہیں جبکہ کھلاڑی گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کورونا وائرس کی وبا سے کھیلوں اور کھلاڑیوں کا بہت نقصان ہو رہا ہے، اس صورتحال سے ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث بگڑتی ہوئی صورتحال میں کھیلوں کو زندہ رکھنے کے سپانسر کو آگے آنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں واجد چودھری نے کہا کہ ملک میں بیڈمنٹن کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی کے باعث یہ ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔