مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ، دو کشمیری جوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ سے دو کشمیری جوان شہید ہو گئے۔ ضلع ڈوڈا میں حریت پسندوں کی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔ عورتوں اور بچوں کی رات کھلے آسمان تلے بسر کرنا پڑی۔

تفصیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فورسز نے دو کشمیری جوانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا۔ قابض افواج نے مقبوضہ وادی کے ضلع ڈوڈا میں سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی کے دوران اندھا دندھ فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو جوان شہید ہو گئے۔

ضلع ڈوڈا میں ہی ایک اور واقعہ میں حریت پسندوں کے حملے میں بھارتی فوجی بھی مارا گیا جبکہ ضلع کلگام میں بھی حریت پسندوں کی کارروائی میں بھارتی کارندہ مارا گیا۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں عورتوں اور بچوں کو کھلے آسمان تلے رات بسر کرنا پڑی۔