محمد حفیظ اور شعیب ملک پھر سے بنے گے میدان کی رونک

لاہور :بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا علان کر دیا گیا ،محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ٹیم میں دوبارہ واپسی ہو گئی۔
خبر کے مطا بق سامنے آیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیم کی سیریز کا شڈول آگیا ہے ،جسمیں بنگلہ دیش کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچز 26,27,28جنوری کو لاہور میں کھیلے گی اور پھر وطن واپس لوٹ جائے گی جبکہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے دوبارہ آئیں گے ٹیسٹ میچ 7سے 11فروری تک ٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم مقرر، باقی جو کھلاڑی ٹیم میں شامل کیے گئے اُن میں عماد بٹ، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور محمد رضوان شامل ہیں، موسیٰ خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، احسان علی، عثمان قادر بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ اوپنرز آنے والے فخر زمان اور امام الحق کو ٹیم سے نکال کر دیا گیا جبکہ حارث سہیل، وہاب ریاض، محمد عرفان اور محمد عامر بھی ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کا کہا تھا 2 دن ٹیم کی بہتر پرفارمینس سے ٹیم کو تشکیل دیا ہے، نئے کھیلاڑی عثمان قادر کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے، اس کے علاوہ ہماری کوشش ہے کی ورلڈکپ سے پہلے اچھی ٹیم بنا سکیں، کامران اکمل، سلمان بٹ سمیت ہر کھلاڑی کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں، سرفراز احمد کی فٹنس بہتر ہے، کسی بھی وقت کم بیک کرسکتا ہے۔

Read Previous

نیوز ھیڈلایئنز آف 05 PM

Read Next

وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا پر کسی بھی پروگرام میں شرکت پر پابندی لگا دی، فردوس عاشق اعوان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *