ماہرہ خان اور مہوش حیات پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کا حصہ بنیں جارہی ہیں

 کراچی : پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اورمہوش حیات کی لائیو پرفارمنس کی خبریں منظرعام پرآگئی

کرکٹ شائقین پی ایس ایل 5 کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اور اس بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کی پرفارمنس کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ ماہرہ خان اور مہوش حیات پی ایس ایل 5 کا ترانہ گانے والے چاروں گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر کے ساتھ پرفارم کریں گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ یہ پہلی بار ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

Read Previous

تاریخِ پاکستان 01 فروری 2020

Read Next

ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ میں اقرا عزیز اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے