لاک ڈاﺅن حالات کا تقاضا ہے،پہلے عوام کو 15 دن کا کھانا فراہم کیا جائے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرے،سانحے یا حادثے سے پہلے اپنا فرض پوراکرناچاہئے ۔جن کی آمدنی 25 ہزارروپے سے کم ہے ان کے یوٹیلیٹی بلز معاف کئے جائیں ۔ ایک طرف کورونا اوردوسری طرف بھوک سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت غریب افراد کو اشیائے خوردونوش فراہم کررہے ہیں ،الخدمت فاﺅنڈیشن کے رضاکاروں کو طبی حفاظتی سامان مہیا کیا جائے،انہوںنے کہاکہ نجی ہسپتالوں میں ماسک اور طبی سامان موجود نہیں ،منصورہ میں 6 آئسولیشن وارڈقائم کئے ہیں ۔