قرنطینہ کے فرنٹ لائن افسر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

سکھر قرنطینہ کے فرنٹ لائن افسر ڈپٹی کمشنر رانا عدیل بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں کمشنر سکھر شفیق مہیسر کیمطابق ڈپٹی کمشنر رانا عدیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،رانا عدیل کا معمول کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا،کوروناسے متعلق کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں،ڈپٹی کمشنر رانا عدیل کے کل مزید ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے ، رانا عدیل کی فیملی اور دیگر ضلعی افسران کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر کو ان کی سرکاری رہائش گاہ پر قرنطینہ کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر رانا عدیل نے پہلے روز سے قرنطینہ مرکز میں اپنی خدمات انجام

دیتے آرہے ہیں،قرنطینہ مرکز سے کورونا کا شکار500 سے زائد مسافر صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔