فیس بک نے اینیمیٹڈ تصاویر شیئر کرنیوالی کمپنی خرید لی

سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے اینیمیٹڈ تصاویر شیئر کرنے والی معروف کمپنی ‘گفی’ کو خرید لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کی جانب سے اینیمیٹڈ کمپنی گفی کو 400 ملین یعنی 40 کروڑ ڈالرز کے عوض خریدا گیا ہے۔

اس ضمن میں فیس بک کے پراڈکٹ شعبے کے نائب صدر وشال شاہ نے ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا کہ ‘انسٹاگرام اور گفی کو اکٹھا کرکے ہم لوگوں کے لیے اسٹوریز اور ڈائریکٹ میسج میں بہترین اسٹیکرز اور گفس کی تلاش کو آسان بنا رہے ہیں’۔

Instagram Comms

@InstagramComms
Welcome to the family! For those wondering, GIPHY will continue to operate its library and relationships with content and API partners, so if you use GIPHY on other platforms, nothing will change. https://twitter.com/mosseri/status/1261307860920659969 …

Embedded video
Adam Mosseri 😷

@mosseri
Visual expression is so important in how we communicate, and GIPHY understands that like no other. Excited to bring their creativity and talent together with ours. Welcome to the family GIPHY!

Embedded video
53
8:39 PM – May 15, 2020
Twitter Ads info and privacy
26 people are talking about this
اب فیس بک کی زیر ملکیت کمپنیوں میں انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے بعد اینیمیٹڈ کمپنی گفی کا بھی شمار کیا جائے گا جسے فیس بک 2015 سے خریدنے کی کوشش کر رہی تھی۔

فیس بک نے گفی خرید کر اسے معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا حصہ بنادیا ہے اور اب صارفین کچھ روز میں اینیمیٹڈ تصاویر ایپ پر شئیر کر سکیں گے۔