غیر قانونی سانپ ،مگرمچھ رابی پیر زادہ کو مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد:ماڈل ٹاﺅن کچری کی عدالت میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور گلوکارہ رابی پیر زادہ کو غیر قانونی طور پر سانپ اور مگر مچھ پالنے پر سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سامنے آیا ہے کہ گلوکارہ رابی پیر زادہ،شوبز انڈسٹری کی سٹار جو اپنی ناشائستہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی دین اسلام کے لیے وقف کر تی ہوں جبکہ چند ماہ قبل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ گلوکارہ سانپ، مگر مچھ سمیت جنگلی جانوروں کے ساتھ نظر آ رہی تھی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت سے رجوع کیا،اس کے علاوہ آج ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت میں گلوکارہ رابی پیزاہ کے خلاف غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس کی سماعت ہوئی، معزز جج کے رخصت ہونے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی جس کے باعث سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
مزید خبر کے مطابق کہ وائلڈ لائف نے سرچ وانٹ کی تفصلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا رکھی ہے۔ رپورٹ پر وکلاءکو بحث کے لیے طلب کر رکھا ہے عدالت میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وکیل حاضری معافی کی درخواست دائر کریں گے،اس سے پہلے رابی پیر زادہ کی طرف سے بابر افضل ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور کہا تھا کہ رابی پیرزادہ کی جان کو خطرہ ہے وہ عدالت میں نہیں آسکتی۔ رابی پیرزادہ کو مسلسل دھمکیاں دی بھی دی گئی اس کے باوجود وائلڈ لائف نے گلوکارہ کے خلاف چالان جمع کروا رکھا ہے۔

Read Previous

تاریخِ پاکستان 25 جنوری 2020

Read Next

نیوز ھیڈلایئنز آف 09 PM

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے